
وزیر اعلیٰ کی صدارت میں265 کروڑ کی تجویز منطور
نئی دہلی، 25 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکارراجدھانی کے سرکاری اسکولوں کو جدید، محفوظ اور اعلیٰ سہولیات سے آراستہ کرنے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھا رہی ہے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر 75 سی ایم شر ی اسکولوں کی وسیع پیمانے پر مرمت، اپ گریڈ اور نئی سہولیات کی ترقی ہوگی۔ اس مقصد کے لیے تقر یباً 264.91 کروڑ روپے کی ایک تجویز کو وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی ) کی حالیہ میٹنگ کے دوران منظوری دی گئی۔ وزیر پی ڈبلیو ڈی پرویش صاحب سنگھ، وزیر تعلیم آشیش سود، اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکار کا مقصد صرف اسکول کی عمارتوں کی مرمت کرنا نہیں ہے بلکہ سیکھنے کا ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں طلباءکو محفوظ، صاف ستھرا، جدید اور متاثر کن کیمپس تک رسائی حا صل ہو۔انہوںنے وضاحت کی کہ اس اسکیم کے تحت، اسکول کے داخلی دروازوں کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا، اس میں ترمیم کی جائے گی اور اسے جدید شکل کے ساتھ خوبصورت بنایا جائے گا، جس میں نیا ‘سی ایم شری’ لوگو اور اسکول کا نام دکھایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ عمارتوں میں پانی سے محفوظ ہونے، اندرونی اور بیرونی پینٹنگ اور پلا سٹر کی مرمت کے ذریعے نمی اور سیویج جیسے مسائل کو حل کرے گا۔ دیگر کاموں میں باو ¿نڈری والز کی تعمیر یا مرمت اور باڑ لگانا شامل ہے۔ بیت الخلاءاور پینے کے پانی کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنا، سیو ر یج اور پانی نکاسی کے نظام میں بہتری، ضرورت کے مطابق کھیلوں کی سہولیات کی ترقی؛ بارش کے پانی کے ذ خیر ہ کرنے کے نظام کی مرمت، کثیر مقصدی ہالوں کی تزئین و آرائش اور دیگر ضروری مرمت کے کام شامل ہیں ۔
No Comments: