
نئی دہلی، 24 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں بدھ کو ہوئی اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی میٹنگ میں270.63 کلومیٹر کی کل لمبائی پر پھیلی مختلف سڑکوں کی مضبوطی کے لیے 657.99 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد راجدھانی کی سڑکوں کو محفوظ، زیادہ پائیدار اور اعلیٰ معیار کی بنانا ہے۔ یہ فیصلہ مشرقی، شمالی اور جنوبی دہلی میں کئی اہم سڑکوں کے معیار کو بہتر بنائے گا اور جدید معیارات کے مطابق سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی اجازت دے گا۔وزیرپی ڈبلیو ڈی پرویش صاحب سنگھ اور دیگر سینئر افسران ای ایف سی میٹنگ میں موجود تھے۔
دہلی سرکارنے راجدھانی کے سڑکوں کے نیٹ ورک کو تقویت دینے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کے ایسٹ مینٹیننس زون میں 58.292 کلومیٹر سڑکوں کو مضبوط بنانے کے لیے 147.08 کروڑ، نارتھ مینٹیننس زون میں 104.42 کلومیٹر سڑکوں کے لیے 247.31 کروڑ روپے اورساﺅتھ مینٹیننس زون میں 107.9.9 کلو میٹر سڑکوں کے لیے 263.61 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت خرچ بکئے جائیں گے ۔ انہوں نے دہلی سرکارراجدھانی کی سڑکوں کو مضبوط، زیادہ پائیدار اور اعلیٰ معیار کی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے زون وار بنیادوں پر سڑکوں کی مضبوطی کے کاموں کو انجام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
No Comments: