Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم ایل سی شاہ عالم گڈو جمالی نے لکھنو ¿ آتشزدگی کے سانحہ پررنج وغم کا اظہارکیا

سوگوار خاندانوں کو صدمہ برداشت کرنے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

لکھنﺅ/نئی دہلی، 22 جون (میرا وطن نیوز)
اتر پردیش قانون ساز کونسل (ایم ایل سی )کے رکن اور جامعہ المنائی شاہ عالم گڈو جمالی نے یو پی کے را جدھانی لکھنو ¿ میں شدید آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد گہرے غم کا اظہار کیا ہے اور سوگو ار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ لکھنو ¿ میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے وا قعہ میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
اس موقع پر گڈو جمالی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھنو ¿ کی آگ میں جانوں کے زیا ں کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔انہوںنے اپنے پیغام میں لکھنو ¿ میں آگ لگنے سے پیش آنے والے حاد ثے کو انتہائی المناک اور تکلیف دہ قرار دیا۔ شاہ عالم نے اس واقعہ میں اپنے عزیزوں کو کھونے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوںسوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *