Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

این ڈی ایم سی نے سانگلی اپارٹمنٹس کو آٹھویں ’انوپم کالونی‘قرار دیا:کیشو چندرا

یہ کالونی آٹھویں کالونی بن گئی ہے جسے 'انوپم کالونی' کے طور پر سند دی گئی ہے

نئی دہلی، 22 جون (میرا وطن نیوز)
نئی دہلی میونسپل کونسل کے چیئرمین کیشو چندرا نے پیر کو دہلی کے کوپرنیکس مارگ پر واقع سانگلی اپارٹمنٹس میں ایک تختی کی نقاب کشائی کی، جس میں اسے ’انوپم کالونی‘قرار دیا۔ یہ اعزاز سانگلی اپارٹمنٹس کو ا یک ماڈل رہائشی کالونی کے طور پر دیا گیا جو بہترین ویسٹ مینجمنٹ اور پائیدار ترقی کے طریقوں کو اپنا تی ہے۔سانگلی اپارٹمنٹس کو ’انوپم کالونی‘کے طور پر تصدیق کرنے والی تختی کی نقاب کشائی کے بعدکیشو چندرا نے تمام مکینوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کالونی آٹھویں کالونی بن گئی ہے جسے ‘انوپم کالونی’ کے طور پر سند دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچرے کو الگ کرنے کے لیے پانچ الگ الگ ڈبے بنائے گئے ہیں، جس سے پیدا ہونے والے ہر قسم کے کچرے کی درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔ خشک فضلہ کی مائیکرو لیول علیحدگی دوبارہ استعمال کرنے کے قابل مواد جیسے کپڑے، کھلونے، گتے، پلاسٹک اور شیشے کو الگ کرنے کے لیے کی جاتی ہے، جس سے ماخذ کی سطح پرہی فضلہ کم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ سینیٹری فضلہ، خصوصی نگہداشت کا فضلہ، گیلا فضلہ، باغبانی کا فضلہ اور ای ویسٹ کو بھی الگ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب علاقہ کے مکینوں کی بھرپور شرکت اورتعاون کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ اس کے علاوہ این ڈی ایم سی نے مزید چار ڈسٹ بنوں کا انتظام کیا ہے، جس میں گھریلو مضر فضلہ اور دیگر زمروں کا کچرا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایم ایس ڈبلیو) کے قواعد کے مطابق جمع کیا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *