Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرائے کالے خان بس اڈے سے ودودرا-ممبئی ہائی وے سے جوڑنے والی شاہراہ جلد کھلے گی

جنوبی دہلی پارلیمانی حلقے میں منعقد عوامی جلسوں میں مقامی ممبر پارلیمنٹ بدھوڑی نے کیا اعلان

نئی دہلی،21جون (میرا وطن نیوز )
مقامی ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں منعقد تقریبات میں کہاکہ جنوبی دہلی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مخصوص اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں مرکزی اور دہلی سرکاروں دونوں کی جانب سے مختلف اسکیمیں شامل ہیں۔ کلیدی پروجیکٹوں میں مہرولی-بدر پور روڈ کو سگنل فری بنانا، شیو مورتی-مہیپال پور اور نیلسن منڈیلا روڈ کے درمیان پانچ کلومیٹر لمبی سرنگ کی تعمیر، اور ایمس سے مہیپال پور تک ایک بلند سڑک کی تعمیر شامل ہے۔ مزید برآں، شہنشاہ پرتھوی راج چوہان کی یادگار کو ‘سنجے وان’ قائم کرنے کے لیے نئے سرے سے تیار کیا گیا ہے، اور قطب مینار کے قریب آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی ) اور ڈی ڈی اے کے زیر انتظام ایک وسیع پارک تیار کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بدھوڑی نے کہا کہ سرائے کالے خان بس اڈے سے ڈی این ڈی، مٹھا پور اور بدر پور ہو تے ہوئے کو ودودرا-ممبئی ہائی وے سے جوڑنے والی شاہراہ جلد کھلنے والا ہے۔ ساتھ ہی اسی چوراہے کے قریب آگرہ نہر اور گڑگاو ¿ں کینال پر نئے پلوں کے ساتھ میٹھا پور چوک پر ایک فلائی اوور کی تعمیر سے جنوبی دہلی سے گزرنے والے مسافروں کو خاصی راحت ملی ہے۔ دہلی میں آلودگی سے نمٹنے کے لیے، بدر پور میں 885 ایکڑ کی جگہ پر دنیا کا سب سے بڑا ایکو پارک تیار کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی رہنمائی اور مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری کی قیادت میں دہلی کے لیے 1.25 لاکھ کروڑ مالیت کے منصوبے منظور کیے گئے، جنوبی دہلی میں ٹریفک کی بھیڑ سے بھی بڑی راحت فراہم کریں گے ۔تقریب میںراجیہ سبھا رکن ڈاکٹر الکا گر جر،ایم ایل اے گجیندر یادواور چندن یادو کے ساتھ بڑی تعد اد میں لوگ موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *