Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مصنف جے پر کاش آزاد کی مترب کردہ کتاب’ہوگی جے ہے پرشوتم نوین‘کا رسم اجرا

سی آئی ایس ایف کے ڈی آئی جی آزاد نے اپنی کتاب میں خود اعتمادی کا پیغام دیا ہے

نئی دہلی،15جون(میرا وطن نیوز )
جدید زندگی کے چیلنجز، جدوجہد اور مایوسیوں کے درمیان اگر کوئی کتاب انسان کو خود اعتمادی، صبر اور عمل کی راہ پر آگے بڑھنے کی ترغیب دیتی ہے تو یقیناً معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔ جے پر کاش آزاد کی لکھی ہوئی کتاب “ہوگی جئے… ہے پرشوتم نوین!” ایسی ہی ایک متاثر کن کتاب ہے، جو قارئین کو مثبت سوچ اور خود اعتمادی کا پیغام دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار نئی دہلی میں منعقد رسم اجرا کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرشوتم اگروال اور منیش کمار گوتم، سمن کیسری، نیلوتپل نرنال اور کویتا آزاد وغیرہ کیا ۔ پروگرام کی نظامت راکیش نکہج ڈپٹی کمانڈیٹ سی آئی ایف نے انجام دی۔
اس موقع پر مصنف نے کہا کہ، انہیں یہ کتاب عظیم شاعر نرالا کی لازوال نظم “رام کی شکتی پوجا” سے لکھنے کی تحریک ملی۔ اس کتاب کا عنوان بھی اسی نظم سے لیا گیا ہے، اور اس کا مرکزی کردار رام ہے۔ یہ کتا ب رام کے ذر یعہ ہر فرد کے اندر موجود صلاحیتوں کی کھوج کرتی ہے، آپ کو اس کی بے مثال ہمت اور کبھی نہ مرنے وا لے جذبے سے متعارف کرواتی ہے۔ یہ ہر شخص، پرشوتم کے اندر رام کو تلاش کرتا ہے ۔ یہ کتاب فرد کو ہجوم سے الگ کرتی ہے، اسے ایک فرد کے طور پر قائم کرتی ہے، پھر اسے شخصیت کی نشوونما کے راستے پر گامزن کرتی ہے اور بالاآخر اسے پورے سماج کے لیے وقف کرتی ہے۔
درحقیقت یہ کتاب فرد سے اجتماعیت تک کا سفر ہے اور اس سارے سفر میں یہ آپ کے راستے کو چراغ کی طرح روشن کرتی ہے۔کتاب کی زبان بہت سادہ ہے لیکن اس کا پیغام طاقتور ہے۔ مصنف نے ان تہوں کو ہٹانے کی کوشش کی ہے تاکہ افراد واضح طور پر خود کو اور ان کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ مصنف کا خیال ہے کہ ہر فرد کی اپنی اہمیت ہے، اور خدا نے انہیں اس دنیا میں منفرد صلاحیتوں اور مقاصد کے ساتھ بھیجا ہے۔ کتاب میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مسائل رکاوٹیں نہیں بلکہ مواقع ہیں۔ اس خیال کو واضح کر نے کے لیے وہ رام کی زندگی کی مثال دیتے ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *