Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امروہہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے امام بارگاہ میں ’جشن فروغ علم‘ کا اہتمام

تمام مہمانوں کو شال اور یادگاری مومنٹو پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی

نئی دہلی ،14جون(میرا وطن نیوز )
امروہہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی امام بارگاہ محلہ لکڑومیں ’جشن فروغ علم‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس مو قع پر امروہہ فاو ¿نڈیشن نے اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا۔
پروگرام میں بطورمہمان خصوصی چیئرپرسن ششی جین اور مہمانوں خصو صی وویک جین سینئر نائب صدر، الٹرا ٹیک سیمنٹ، امت گانگولی نائب صدر، انفراسٹرکچر اینڈ لا جسٹکس اورکویت میں تجارت کر رہے سید شاندار حسین نقوی نے شرکت کی۔مزید برآں مونو یادو سینئر بی جے پی لیڈر، سید حسن کمال نقوی، رضا بن علی، ایڈووکیٹ علی حیدر نقوی، اویس مصطفیٰ رضوی اور فریحہ شمیم بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔
اس مقوع پر ششی جین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے نہایت ضروری ہیں، کیونکہ یہی بچے ملک کا مستقبل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امروہہ فاو ¿نڈیشن ہر سال دہلی سے آکر یہ پروگرام منعقد کرتی ہے، جو امروہہ اور اس کے لوگوں سے اس کی محبت کا واضح ثبوت ہے۔
وویک جین نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں اور تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ امت گانگولی نے کہا کہ معاشرے میں اس نوعیت کے پرو گر ا موں کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ یہ بھائی چارے کو مضبوط کرتے ہیں۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں اور یہی معاشرے کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔
مونو یادو نے امروہہ فاو ¿نڈیشن کے صدر فرمان حیدر نقوی کے حوالے سے کہا کہ وہ گزشتہ بارہ سے تیرہ برسوں سے مسلسل تعلیم، صحت اور کھیلوں کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور لوگو ں کو ساتھ لے کر چلنے کی بہترین مثال ہیں۔امروہہ فاو ¿نڈیشن کے سرپرست سید سبت حیدر نقوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے فاو ¿نڈ یشن کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ فاو ¿نڈیشن بلا تفر یق مذہب و مسلک سماج کی خدمت کرتی ہے، جس کی جھلک اس پروگرام میں بھی نظر آتی ہے جہاں ہر مذہب اور ہر مکتبِ فکر کے طلبہ شریک تھے۔
آخر میں امروہہ فاو ¿نڈیشن کے صدر فرمان حیدر نقوی نے اپنے سرپرست سبت حیدر نقوی ، اقبال حید ر نقوی اور افضل حیدر نقوی کے ہمراہ تمام مہمانوں کو شال اور یادگاری مومنٹو پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے تمام مہمانوں اور شرکائے پروگرام کا شکریہ ادا کیا اور اعزاز حاصل کرنے والے 120 طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سلیم ادریسی اور قمرالدین خان کو بھی شال اوڑھا کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اس پرو گرام کی نظا مت رضوان عباس اور شاندار مجتبیٰ نے انجام دی۔پروگرام میں شریک دیگر شخصیات میں ایڈووکیٹ شہنواز حیدر، غفران حیدر، سہیل اصغر، انکیت یادو، شوبھا چرن سنگھ، ٹیٹو اور مہیش شرما شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *