
نئی دہلی، 2جون(میرا وطن نیوز )
بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر اقتدار دہلی میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کے سبب ساکیت میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کے معاملے پر عام آدمی پارٹی نے منگل کو پہلے ایم سی ڈی کمشنر کے دفتر اور بعد ازاں میئر کے دفتر کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ ایم سی ڈی کے شریک انچارج پروین کمار کی قیادت میں بڑ ی تعداد میں پارٹی کارکنان نے بی جے پی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حادثے کے ذمہ دار سا ¶تھ زون کے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب بی جے پی کے میئر پرویش واہی متاثرین کو انصاف دلانے کے مطالبے پر توجہ دینے کو تیار نہ ہو ئے تو کونسلروں نے ان کے دفتر کے دروازے پر تالا لگا کر اور 500روپے کے نوٹ سے مہر لگا کر اپنا احتجاج درج کرایا۔
دوسری جانب ایم سی ڈی میں قائدِ حزبِ اختلاف انکش نارانگ نے کہا کہ دہلی میں غیر قانونی تعمیرا ت کا پورا نیٹ ورک بی جے پی کے تحفظ میں چل رہا ہے۔ مقامی لوگوں کی متعدد شکایات کے باوجود ڈپٹی کمشنر نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسی لیے کارپوریشن کمشنر سے مطالبہ ہے کہ سا ¶تھ زون کے ڈپٹی کمشنر کو فوری اثر سے معطل کیا جائے۔ بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کی بدعنوان انتظامیہ نے بے گناہ لوگوں کی جانیں لی ہیں۔ قصوروار افسران اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف ملنے تک عام آدمی پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔اگر ڈپٹی کمشنر کو معطل نہیں کیا گیا تو آپ کے تمام کونسلر سڑکوں پر اتریں گے اور اس بدعنوانی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ایم سی ڈی کمشنر دفتر کے باہر مظاہرے کے دوران آپ کے رہنما اور ایم سی ڈی کے شریک انچارج پرو ین کمار نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار میں افسران سے لے کر رہنما ¶ں تک سبھی بدعنوانی میں ملوث ہو چکے ہیں۔ ان کا پیٹ صرف پیسے سے بھرتا ہے۔ سیدالاجاب میں جو عمارت گری، اس کے خلاف نہ جانے کتنی شکایات درج تھیں۔ اس عمارت کو پہلے ہی غیر قانونی قرار دے کر کارروائی کی جا چکی تھی اور معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچا تھا۔ اس کے باوجود وہاں تیسری اور چوتھی منزل تعمیر کی جا رہی تھی ، بیسمنٹ کی کھدائی بھی جاری تھی۔ اسی وجہ سے عمارت اچانک منہدم ہو کر ساتھ واقع میس پر جا گری، جس کے نتیجے میں کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
No Comments: