Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ کے بھول گراﺅنڈ میں سنوسٹار گرین چیمپئین شپ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

تقریب میںمہمان خصوصی علی عمران نقوی اور علی مہدی نے کھلاڑیوں کو اعزا سے نوازا

نئی دہلی ،30مئی (میرا وطن نیوز )
امروہہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بھوپال گراو ¿نڈ میں منعقد’سنوسٹارگرین چیمپئین شپ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کرکٹ کے شائقین، کھلاڑیوں اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سنوسٹارگرین پرائیویٹ لمیٹیڈ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر علی عمران نقوی نے شرکت کی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہسنوسٹارگرین اس ٹورنامنٹ کا مین/ٹائٹل اسپا نسر بھی ہے۔ مہمان خصوصی علی عمران نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں کی ا ہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو کھیل کے میدان سے وابستہ ہو کر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مہدی بطور گیسٹ آف ایمنینس نے امروہہ فاو ¿نڈیشن کی اس شاندار کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ٹورنامنٹس نوجوانوں کو مثبت سمت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بھائی چارے اور کھیل کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران امروہہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کا شال اور یادگاری تحفہ (مومنٹو) پیش کرکے پ ±رتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر امروہہ فاو ¿نڈیشن کے صدر فرما ن حیدرنے تمام مہمانوں، کھلاڑیوں، منتظمین اور حاضرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *