Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم مودی کی بچت کی اپیل کو نظر انداز کررہی ہیں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا

سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ پارک کا افتتاح کرنے پہنچیں براڑی :سنجیو جھا

نئی دہلی، 22مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی بچت اپیل کے درمیان سینکڑوں گاڑیوں اور بسوں کے قا فلے کے ساتھ ایک چھوٹے سے پارک کا افتتاح کرنے پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سینئر لیڈر اور براڑی سے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ پی ایم کی بچت اپیل کو نظر انداز کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا براڑی کے مکھ میل پور میں سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ ایک چھوٹے سے پارک کا افتتاح کرنے پہنچیں۔
اس موقع پر سنجیو جھا نے کہا کہ ایک طرف عام عوام کو پیٹرول اور ڈیزل نہیں مل رہا اور دوسری طرف وزیر اعلیٰ عوام کے پیسے کو فضول خرچی میں اڑا رہی ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ساری قربانی صرف عوام ہی دیں گے؟ کیا وزرائے اعلیٰ کے ٹھاٹھ باٹھ میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے؟ جب اسکول اور دفاتر آن لائن چل سکتے ہیں تو وزیر اعلیٰ آن لائن افتتاح کیوں نہیں کر سکتیں؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *