Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے این ڈی ایم سی ملازمین میں تقرری لیٹر اور میڈیکل کارڈ تقسیم کیے

109 خاندانوں کو آج ہمدردانہ تقرریوں کی صورت میں نئی امید ملی:ریکھا گپتا

نئی دہلی، 15 مئی (میرا وطن نیوز )
نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کی طرف سے جے سنگھ روڈ، نئی دہلی پر واقع این ڈی سی سی کنو نشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلی ریکھا گپتا نے رحم کی بنیادوں پر تعینات ملازمین کو تقر ر ی خط اور کنٹریکٹ ملازمین کو میڈیکل ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے۔
اس موقع پر کابینہ وزیر پرویش صاحب سنگھ؛ نئی دہلی کی ممبر پارلیمنٹ بانسری سوراج،این ڈی ایم سی کے چیئرپرسن کیشو چندرا، وائس چیئرپرسن کلجیت سنگھ چہل،کونسل ممبران دنیش پرتاپ سنگھ،انل والمیکی، اور سریتا تومر اورکونسل کے مالیاتی مشیر راکیش کمارموجود تھے
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ کونسل محض ایک ادارہ نہیں ہے، بلکہ ایک خاندان ہے – ایک ایسی جگہ جہاں منتخب نمائندے، اہلکار اور ملازمین مل کر ان لوگوں کی خدمت کرتے ہیں جو خود قوم کی خد مت میں مصروف ہے۔ کونسل کی مسلسل کوششوں کی بدولت 109 خاندانوں کو آج ہمدردانہ تقرریوں کی صورت میں نئی امید ملی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *