
نئی دہلی ،15مئی (میرا وطن نیوز )
آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والی کونسلر محترمہ شیوالی چیٹلی نے جمعہ کو دہلی کے میئر پرویش واہی سے دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر میں ایک بشکریہ دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماو ¿ ں نے وارڈ کی سطح کی ترقی، شہری سہولیات، شہری انتظامیہ اور مقامی سرکارکو بااختیار بنانے میں شہریوں کی شراکت کے کردار کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت اور دیگر افسر موجود تھے۔
بحث کا ایک خاص مرکز آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں مقامی اداروں کا کام اور شہری خدمات کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں کمیونٹی کی شرکت کی اہمیت تھی۔ اس دوران صفائی، عوامی شرکت، بنیادی ڈھا نچے کی منصوبہ بندی، اور شہری ترقی کے مختلف ماڈلز سے متعلق موضوعات پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
اس موقع پر میئر پرویش واہی نے کہا کہ ہندوستانی تارکین وطن نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی مثبت شبیہ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ثقافتی اور سماجی مشغولیت کے ذریعہ اقوام کے در میان ایک پل کا کام کیا ہے۔ آسٹریلوی کونسلر شیوالی چیٹلی نے کہا کہ شہری انتظامیہ اور شہری خدمات سے متعلق تجربات کا اشتراک انتہائی نتیجہ خیز رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگرچہ وہ فی الحال آسٹریلیا میں خد ما ت انجام دے رہی ہے، لیکن ان کی جڑیں ہندوستان سے خاص طور پر پنجاب سے جڑی ہوئی ہیں۔
No Comments: