
سیلم پور اسمبلی حلقہ کی ایک ایک گلی کی از سر نو تعمیر کی جائے گی اور اسی وژن کے تحت ہم کام کر رہے ہیں : چودھری زبیر احمد
نئی دہلی ،9 مئی (میرا وطن نیوز )
سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اسی کڑی میں ہفتے کو سیلم پور وارڈ کے ڈی ، ای ، اور ایف بلاک کی پانچ گلیوں کی کی از سر نو تعمیر کا افتتاح ممبر اسمبلی چودھری زبیر احمد ، سیلم پور وارڈ سے کونسلر حجن شکیلہ اور آپ کے سینئر لیڈر حاجی افضال کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کرکے کیاگیا ۔اس موقع پر سیلم پور اسمبلی حلقہ کے سیاسی و سماجی لوگوں کے علاوہ ایم سی ڈی کے سبھی افسران بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے ۔اس موقع پر ممبر اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کی ایک ایک گلی کی از سر نو تعمیر کی جائے گی اور اسی وژن کے تحت ہم کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلی بننے سے قبل ہم گلی کے سیور چیک کرتے ہیں تاکہ بعد میں کوئی دقت یا پریشانی پیش نہ آئے ۔ چودھری زبیر احمد نے عوام سے مخاطب ہوکر کہاکہ آپ لوگوں نے ہمیں علاقے کی بہتری کیلئے اپنا نمائندہ بنایا ہے اور ہم ہر حال میں یہاں کے ترقیاتی کام کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس فند کی کمی نہیں ہے یہ کام ہمارا ہے فنڈ کہاں سے لانا ہے اور گلی کس طرح تعمیر کرانی ہے یہ سب ذمہ داری ہماری ہے آپ لوگوں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے چونکہ اب سیلم پوراسمبلی حلقہ میں کام ہوتا ہے اور عوام کے مسائل دور کئے جاتے ہیں ۔سیلم پور وارڈ225 سے کونسلر حجن شکیلہ افضال نے کہاکہ عوام کے مسائل اور سیلم پور وارڈ کی تعمیر و ترقی ہی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ آج جن گلیوں کا افتتاح کیا گیا ہے ان کو جلد از جلد بنایا جائے گا تاکہ گلیوں سے گزرنے والے افراد کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔ آپ کے سینئر لیڈر حاجی افضال کا کہنا تھا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ممبر اسمبلی چودھری زبیر احمد کے ساتھ مل کر ہم مسلسل کام کر رہے ہیں اور علاقے کی بہتری کیلئے دن و رات کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیلم پور اوارڈ کے ترقیاتی کاموں کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاتا بلکہ عوام سے جڑے جو بھی مسائل ہوتے ہیں ان کوفوری طور پر حال کیا جاتا ہے ۔اہم شرکا میں سید ناصر جاوید ، حاجی گلفام ، آصف بھائی پانی والے ، سعید بھائی ، حاجی حامد ، حاجی چھوٹے ، جودھ راج ، ہری اوم ، یونس بھائی ، انیس احمد ، یعقوب ملک ، شمشیر جعفر نقوی ، زینت ، افشان ، شاداب حسن ، رضوان ادریسی ، محمد علی ، عطا الرحمن ، مقیم بھائی ٹی وی والے ، اختر خان ، ندیم قریشی ، شیزی چودھری ، شکیل احمد ،اشتیاق شیخ ،جاوید انصاری ،محمد دانش حق صاحب ، رائو نوید ، ویشو ناتھ شکلا ، کیلاش نیمش کے نام قابل ذکر ہیں ۔
No Comments: