
نئی دہلی،4مئی (میرا وطن نیوز )
ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور مرکزی وزیر سماجی انصاف اور بااختیار رام داس اٹھاولے نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مغربی بنگال کو ’سونار بنگلہ‘ (گو لڈن بنگال) میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ اس وزن کو ہر شہری کے لیے روزگار، تحفظ اور وقار کو یقینی بناتے ہوئے پورا کیا جائے گا، ساتھ ہی ساتھ بنگالی عوام کے فخر اور تشخص کو بھی بحال کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی شکست کے پیچھے بنیادی وجوہات بھرتی گھوٹالوں اور بدعنوانی پر عوام کی دیرینہ ناراضگی، خواتین کے تحفظ سے متعلق مسلسل خدشا ت اور مرکزی سرکار کی مختلف اسکیموں کے فوائد ریاست کے لوگوں تک پہنچانے میں ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والا وسیع عدم اطمینان ہے۔انہوں کہا کہ عام لوگوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ ڈال کر حکمران ترنمول کانگریس کو مو ¿ثر طریقے سے آئینہ دکھایا ہے۔
No Comments: