Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات اور ریاستی سطح پر تنظیم کو مضبوطی دینے کے پیش نظرکمیٹیاں تشکیل

31رکنی سیاسی امور کی کمیٹی ،12 نائب صدوراور 26 جنرل سکریٹریز کی بھاری بھرکم ٹیم بنائی

انل بھاردواج کو دہلی پردیش کے اندر جنرل سکریٹری (تنظیم) کی اہم ذمہ داری سونپی گئی

نئی دہلی، 4 مئی(میرا وطن نیوز )
آئندہ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات اور ریاستی سطح پر تنظیم کو مضبوطی دینے کے مدنظر دہلی پردیش کانگر یس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی صدارت میں اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) کے صدر ملیکارجن کھرگے،لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینیو گوپال کی منظوری سے12 نائب صدوراور 26 جنرل سکریٹریزدہلی پردیش کانگریس کمیٹی میں مقرر کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے لیے 31 رکنی سیا سی امور کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ان میں 11مسلم لیڈر ہیں جن میں دو نائب صدر علی مہدی اور عبد الحنان ، جبکہ تین جنرل سکریٹری مرزا جاوید علی ،حاجی ظریف اور اریبہ خان جبکہ چھ رکنی سیاسی امور کی کمیٹی میں پرو یز ہاشمی ،قاضی نظام الدین ،دانش ابرار ،ہارون یوسف ،فرہاد سوری اورنازیہ دانش شا مل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہ نائب صدور میںسینئر ریاستی لیڈر سریندر کمار ،ہری شنکر گپتا ،بھیشم شرما ،سی پی متتل ،کمل کانت شرما ،جگجیون شرما آبھا چودھری ،تصویر سولنکی ،مدت اگر وال ،لکشمن راوت ،علی مہدی اور عبد ا لحنان شامل ہیں ۔ جبکہ 25جنرل سکریٹریز میں انل بھاردواج،گوری شنکر شرما ،نیتو ورما سونی ، جے پر کا ش رانا ،وکاس شو کین ،دھرم پال چندیلا،،میر سنگھ ،مرزا جاوید علی ،ہرنام سنگھ ،راجیندر تنور ،بالکشن بالی ،پرمود جینت ،د یپک بھاردواج ،ستیندر شرما ،کونسلرحاجی ظریف اور کونسلر اریبہ خان ،سدھارتھ کنڈو، آنکانکشا اولا، شانتی سو روپ ،لوکیندر چودھری ،ونیت یادو ،اشوک بسویا،بھوپیش یادو اور جے پرکاش شامل ہیں ۔
جبکہ31رکنی سیاسی امور کی کمیٹی میںسینئر پارٹی لیڈر قاضی نظام الدین ،دیویندر یادو ،اجے ماکن ،جے پی اگر وا ل ، سبھاش چوپڑا ،انل چودھری ،دانش ابرار ،سندیپ دکشت ،نیش چترتھ ،الکا لامبا ،رمیش کمار ،ڈاکٹر اد ت راج ،راجیندر پال گوتم،راجیش للوٹھیا ،پرویز ہاشمی ،ہارون یوسف،ڈاکٹر نریندر ناتھ ،رما کانت گو سو ا می ،کرشنا تیرتھ ،یوگا نند شاستری ،منگت رام سنگہل ،فرہاد سوری ،نوین شرما ،منوج یادو ،ابھیشیک د ت ،جتیندر بگھیل،روہت چودھری ،سشانت مشرا ،رنوجے سنگھ ،جتیندر کوچر اور نازیہ دانش شامل ہیں ۔
کانگریس قیادت کے ذریعہ 31 رکنی سیاسی امور کی کمیٹی، 12 نائب صدور، اور 26 جنرل سکریٹریوں کی تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہو ئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ نئی ٹیم میں سینئر اور تجربہ کار افراد کا متنو ع مرکب شامل ہے۔ اس میں سابق ممبران پارلیمنٹ، سابق وزرائ، سا بق ایم ایل اے، نوجوانوں کے نمائندے، خواتین، پسماندہ طبقات کے ارکان، اقلیتوں اور سیوا دل کے ارکان شامل ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام مذاہب، ذاتوں اور مخصوص سماجی گروہوں کو مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔
باکس :
سابق ایم ایل اے کے طور پر ان کے وسیع تجربے اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین کے طور پر ان کے موجودہ کردار کے ساتھ ساتھ مشکل وقت میں دہلی کانگریس کے لیے کلیدی حکمت عملی کے طور پر ان کی حیثیت کو دیکھتے ہوئے انل بھاردواج کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے اندر جنرل سکریٹری (تنظیم) کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *