Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پالم کے علاقے میں 7 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا

مقامی رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کے ذریعہ گلابی کارڈ کیمپ کا افتتاحمقامی رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی کے ذریعہ گلابی کارڈ کیمپ کا افتتاح

نئی دہلی،یکم مئی (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے جمعہ کو پالم علاقے میں مقامی ایم ایل اے کلد یپ سولنکی کے ساتھ 7 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے خواتین کے لیے مفت بس سفر کی سہولت کے لیے ایم ایل اے کے دفتر میں ایک ’پنک کارڈ‘ کیمپ کا افتتاح بھی کیا۔
اس موقع پر بدھوڑی نے کہا کہ پالم علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے چل رہے ہیں اور اس کا سہرا مقا می ایم ایل اے کلدیپ سولنکی کو جاتا ہے۔ انہوں نے پالم علاقے کے مدھو وہار وارڈ میں سڑکوں، سیور یج کے نظام اور پارکوں کو بہتر بنانے کے لیے تعمیراتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ توقع ہے کہ ان اقدا مات سے علاقے کے رہائشیوں کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔مقامی رکن پارلیمنٹ کے ذریعہ گلابی کارڈ کیمپ کے افتتاح کے بعد خواتین کی ایک بڑی تعداد اس اسکیم کے لیے رجسٹر ہوئی اور انہیں ان کے گلابی کارڈ جاری کیے گئے۔ یہ کیمپ پانچ دن تک چلے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *