Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کجریوال کے بعد اب سسودیا نے جج سورن کانتا شرما کو لکھا خط

میراضمیر اس کیس کی کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا

نئی دہلی، 28اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کے بعد اب دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آپ پنجا ب کے انچارج منیش سسودیا نے بھی عدلیہ کے تئیں مکمل احترام ظاہر کرتے ہوئے جج سورن کانتا شر ما کے سامنے مبینہ آبکاری کیس کی کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
منگل کو لکھے گئے اپنے خط میں منیش سسودیا نے کہا کہ موجودہ حالات میں میرا ضمیر مجھے اس معاملے کی کارروائی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا، کیونکہ جب انصاف ملنے پر شبہ ہو تو صرف رسمی شرکت انصا ف کے مقصد کو پورا نہیں کر سکتی۔ اسی لیے ممکنہ نقصان کے باوجود میں نے اپنے ضمیر کی آواز سنی اور گاند ھیا ئی اصولوں سے متاثر ہو کر ستیہ گرہ کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اس فیصلے کو کسی فردِ واحد کے خلاف نہیں بلکہ عدالتی شفافیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
عدلیہ اور آئین پر اپنے اٹل یقین کو دہراتے ہوئے منیش سسودیا نے کہا کہ نظامِ انصاف کی ساکھ اس اصول پر قائم ہے کہ انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ عوام کے اعتماد پر قائم نظام میں معمولی سا بھی تعصب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنے فیصلے کو گاندھیائی اصولوں سے متاثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ستیہ گرہ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ممکنہ نقصانات کے باوجود ضمیر کی آواز کو ترجیح دی اور عدلیہ کے تئیں مکمل احترام برقرار رکھتے ہوئے اداروں پر اپنے اعتماد کو کم کیے بغیر آئینی خدشات اٹھائے ہیں۔
منگل کے روز ایکس ( ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے منیش سسودیا نے کہا کہ پورے احترام اور اد ب کے ساتھ انہوں نے دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس سورن کانتا شرما کو خط لکھ کر گزارش کی ہے کہ مو جودہ حالات میں ان کا ضمیر انہیں اس معاملے کی آئندہ کارروائی میں ان کے روبرو شرکت کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ کسی فردِ واحد کا معاملہ نہیں بلکہ اس اعتماد کا سوال ہے جس پر نظامِ انصاف قائم ہے کہ ہر شہری کو نہ صرف غیر جانبدار انصاف ملے بلکہ وہ غیر جانبدار نظر بھی آئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *