
نئی دہلی، 28 اپریل(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ اروند جریوال سراسر بے شرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ بننے پر اپنے ہی دفتر سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹانے کے بعد اور اس کے بعد وہاں عام آدمی پارٹی کی سرکار بننے کے بعد پنجاب میں سرکاری دفاتر سے گاندھی کی تصاویر ہٹانے کے بعد اب وہ گاندھیائی اقدار کو برقرار رکھنے اور ’ستیہ گرہ‘ کی راہ پر گامزن ہونے کا بہانہ کرکے منافقت میں ملوث ہیں۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے زور دے کر کہا کہ مہاتما گاندھی کی پناہ حاصل کرنے کے لیے محض راج گھا ٹ جانے سے شراب گھوٹالے کے بدعنوانی کے داغ نہیں دھوئیں گے۔ کجریوال – جو اب تک اقتدار کے فوائد سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں اور موقع پرست سیاست میں مصروف رہے ہیں – اب صر ف جیل واپسی کے خوف سے ’ستیہ گرہ‘ کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی پار ٹی کے سربراہ کی حیثیت سے اروند کیجریوال کو عدالتی عمل کا احترام کرنا چاہیے۔
No Comments: