Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم نریندر مودی کی 2500روپے والی گارنٹی فیل دہلی کی خواتین کوآج تک 25پیسے بھی نہیں ملے :آتشی

ریکھا گپتا خواتین کو دھوکہ دے کر بنگال میں وعدے کر رہی ہیں

نئی دہلی، 28اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کی سینئر رہنما اور دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی نے دہلی اسمبلی کے ایک روزہ خصوصی اجلاس سے قبل بی جے پی کی دہلی سرکار، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بو لا ۔ا نہوںنے کہا کہ اس اجلاس کے آغاز سے پہلے ہم دہلی کی بی جے پی سرکار اور وزیر اعظم نریندر مود ی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ دہلی کی خواتین کے 2500روپے کب آئیں گے؟
آتشی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مود ی نے گزشتہ سال دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل جنوری 2025 میں وعدہ کیا تھا کہ 8مارچ 2025کو دہلی کی ہر خاتون کے کھاتے میں 2500روپے آئیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ دہلی کی خواتین اپنے فون نمبر کو اپنے بینک کھاتوں سے لنک کر لیں کیونکہ 8مارچ کو ان کے کھاتے میں 2500 روپے جمع ہونے کا پیغام موبائل پر آئے گا۔
آتشی نے کہا کہ وزیر اعظم جی، 8مارچ 2025بھی گزر گیا اور 8مارچ 2026بھی گزر گیا، لیکن دہلی کی خواتین کو 2500روپے تو چھوڑئے 25پیسے بھی نہیں ملے۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ بنگال میں انتخابی مہم کے لیے جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ بنگال کی خواتین کو پیسے دیے جائیں گے۔ آتشی نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے سوال کیا کہ آپ نے دہلی کی خواتین کو دھوکہ دیا، اسی دھوکے کی بنیاد پر ووٹ لیا، لیکن آج بھی دہلی کی خواتین پوچھ رہی ہیں کہ ہمارے 2500روپے کب آئیں گے؟ آتشی نے کہا کہ دہلی کی خوا تین کو پریشان کرنے میں بی جے پی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمار اور سنجیو جھا نے مشترکہ طور پرکہا کہ ہمیں امید ہے کہ بی جے پی آج خواتین کے کھاتوں میں 2500روپے دے دے گی۔ بی جے پی جس وعدے پر اقتد ار میں آئی تھی، اسے پورا نہیں کیا۔ دہلی کی خواتین کے ساتھ جس طرح کا دھوکہ ہوا ہے، وہ گزشتہ ایک سال سے انتظار کر رہی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *