Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نجف گڑھ کے کونسلر اورایم سی ڈی ایجوکیشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئر مین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

اہم فنڈز بند کئے جانے سے مقامی سطح پرترقیاتی کاموں کے متاثر ہونے کی طرف دلائی توجہ

نئی دہلی ،27اپریل (میرا وطن نیوز )
نجف گڑھ وارڈ نمبر 127 کے کونسلر اور ایجوکیشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین امت کھرکھری نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے دہلی سکریٹریٹ دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق مفاد عامہ کے کئی اہم مسائل کو تفصیل سے پیش کیا۔اپنی تحریری نمائندگی کے ذریعہ اس بات پر روشنی ڈالی کہ مقامی سطح پر بنیادی ترقیاتی کام ‘XL&VIIIY فنڈ’ کی معطلی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، یہ فنڈ غیر مجا ز کالونیوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ کہا کہ اس فنڈ کے بند ہو نے سے کونسلرز اپنے متعلقہ علاقوں میں ضروری مرمت کرنے سے قاصر ہو گئے ہیں — جیسے کہ گرے ہو ئے اور تباہ شدہ پلیوں اور نالوں کو ٹھیک کرنا — جس کے نتیجے میں عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے فنڈ کی فوری بحالی پر زور دیا۔ انہوں نے اس مستقل مسئلے کا مستقل حل نکالنے کے لیے دہلی اور ہریانہ حکومتوں کے درمیان تال میل کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے پر زور دیا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے تمام مسائل کو سنجیدگی سے سنا، متعلقہ محکموں کو یقین دلایا کہ ضروری ہدایات جا ر ی کی جائیں گی، اور جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔کونسلر امت کھرکھری نےوزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی مداخلت سے نجف گڑھ کے علاقے کو درپیش ان نازک مسائل کا فوری حل نکل آئے گا اور علاقے کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *