Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک کی مختلف کمیونٹیز کے نمائندوں کی مرکزی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات

اراکین کاکرن رجیجو سے امت مسلمہ اور حج امور کو لے کر تفصیلی تبادلہ خیال

نئی دہلی ،27اپریل (میرا وطن نیوز )
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں ملک کی مختلف کمیونٹیزکے نمائندوں کے ایک وفد نے گزشتہ روز مرکزی وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو سے ملاقات کی۔اراکین وفد نے وز یر مو صوف کے ساتھ ہوئی اس ملاقات کے دوران امت مسلمہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اراکین نے اس دوران وزیر اقلیتی امور کو حج مشن 2026کے متعلق جانکاری دی گئی اور ہندو ستا نی عازمین کو بہتر سہولیات مہیا کرانے کی سمت میںحکومت ہندکے ذریعہ قدم اٹھائے جانے کی درخو ا ست بھی گئی۔
اس موقع پر اراکین وفد نے بتایا کہ مرکزی وزیر اقلیتی امور اور پارلیمانی امورکے وزیرکرن رجیجو کے سے ملاقا ت دوران امت مسلمہ سے متعلق مختلف امور اور ملک کے موجودہ حالات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ساتھ ہی حج امور کو لے کر بھی وزیر موصوف سے بات چیت کی گئی اور ہندوستانی عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔اراکین وفد نے بتایا کہ یہ ملاقات ساز گار ماحول میں ہوئی وزیر موصوف نے سبھی باتوں کو غور سے سنا ۔
اراکین وفد کے مطابق مرکزی وزیرکرن رجیجو نے حج 2026 کو یقینی بنانے کے لیے سرکار کی طرف سے کیے گئے انتظامات کے بارے میں جامع معلومات فراہم کیں تاکہ عازمین حج کے لیے محفوظ، ہمو ار اور آسان ہے۔وزیر نے اراکین وفد کو یقین دلایا کہ جن نکات کو ملاقات کے دوران اٹھایا گیا ہے ان پر حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *