Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آصف زمان رضوی نے نیشنل ایکسیلنس ایوارڈز 2026 سے سرفراز

نئی دہلی واقع ہوٹل حیات سنٹرک میں انہیںباوقار اعزاز سے نوازا گیا

نئی دہلی،12 اپریل(میرا وطن نیوز)
بصیرت، قیادت اور تبدیلی آفرین اثرات کے شاندار جشن کے موقع پر اتر پردیش کے شہر لکھنو ¿ سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت آصف زمان رضوی کو’کائٹس کرافٹ پروڈکشنز ‘کے ذریعہ نئی دہلی واقع ہو ٹل حیات سنٹر ک میں منعقد نیشنل ایکسیلینس ایوار ڈ 2026‘’تعلیم اور انسانی صلاحیت میں تھوٹ لیڈر’ کی ممتاز ڈگری کے باوقار خطاب سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ پلیٹ فارم ان ممتاز پیشہ ور افراد اور اداروں
کو اعزاز دیتا ہے جن کی خدمات مختلف شعبوں میں جدت، معیار اور قومی ترقی کو فروغ دیتی ہیں۔
تقریب میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے رکن اور سابق کرکٹر مدن لال بھی شامل تھے۔ اس موقع پر بین الاقوامی سفارتی نمائندگی بھی د یکھنے میں آئی، جس میں جمہوریہ نائجر کے سفیر ایچ ای زادہ سیدو،جمہوریہ کیمرون کی سفیر ایچ ای سلوی ،میشیل میون ٹیوف مامبو بھی موجود رہیں ۔
تقریب میں کئی نامور شخصیات کی موجوگی رہی ۔وہیں بین الاقوا می شخصیات میں جمہوریہ چاڈ کی سفیر ایچ ای اِلدجیما بَدّا مالوٹ، جمہوریہ کیمرون کی سفیر سلوی میشیل ایمپون ٹیک مامبو، اور جمہوریہ ٹوگوکے سفیر یاوو ایڈم اکپیناڈو شریک ہوئے۔ مہمانِ خصوصی میں وشنو بھکت داس اور پروفیسر سبحا راجن شامل تھے، جبکہ دیگرنمایاں شخصیات میں سدھا گپتا، ڈاکٹر بسنت گوئل اور انوکرتی شرما سمیت متعدد معزز افراد موجود تھے۔
اس موقع پر آصف زمان رضوی نے کہا، یہ اعزاز محض ایک ایوارڈ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے کہ ہم افرا د کو بااختیاربناتے رہیں اور بامعنی تبدیلی کی ترغیب دیتے رہیں۔ حقیقی تبدیلی کا آغاز یقین سے ہوتا ہے -خود پر یقین اور انسانی صلاحیت کی لا محدودامکانات پر یقین۔آصف رضوی کا پیشہ ورانہ سفر اکیس برس کی عمر میں میڈیا اور پبلک ریلیشنز کے میدان سے شروع ہوا، جو بعد میں میڈیا ایجوکیشن کی جانب بڑھا۔
اپنے واضح خیالات اور مو ¿ثر اظہار کی بدولت آصف رضوی نے جلد ہی اپنی ایک الگ شناخت قائم کی۔ اپنے کارپوریٹ کیریئر کے ساتھ ساتھ، سات بر س کی عمر سے ریڈیو، ٹیلی ویڑن اور اسٹیج پر وائس اور ڈرامہ آرٹسٹ کے طور پر مسلسل وابستگی نے انہیں اظہار، جذبات اور انسانی نفسیات کی گہری سمجھ عطا کی۔ ا نہی ابتدائی تجربات نے اس راستے کی بنیاد رکھی جس نے آگے چل کر رہنمائی، مینٹورشپ اور انسانی ترقی کے مفہوم کو نئے انداز میں متعین کیا۔
آصف رضوی تقریباً تین دہائیوں پر محیط تجربے کے ساتھ، جو میڈیا، تعلیم اور ذاتی ترقی کے شعبوں پر مشتمل ہے۔وہ ایک ایسی تبدیلی آفرین شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں جن کا کام روایتی تدریس اور کونسلنگ کے دائرے سے کہیں آگے جاتا ہے۔ انہوں نے اے رضوی کالج آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن (لکھنو ¿)، لکھنو ¿ یونیورسٹی کے شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ، جے پوریا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (لکھنو ¿)، اوردہلی کے ممتاز اداروں جیسے ٹیک ون اسکول آف ماس کمیونیکیشن اور گیتا رتن انٹرنیشنل بزنس اسکول میں ہزاروں طلبہ کی تعلیم و رہنمائی کی ہے۔
آصف رضوی نے ان اداروں میں نظریاتی گہرائی اور عملی بصیرت کا ایک منفرد امتزاج پیش کیا، جس سے تد ریس نہ صرف دلچسپ بلکہ مو ¿ثر بھی بنی۔ خصوصاً ریڈیو جاکی (آر جے) طلبہ کے لیے وائس ماڈ یولیشن، پریزنٹیشن اور کمیونیکیشن اسکلز پر ان کے تربیتی سیشنز کو خاصی پذیرائی ملی۔ آج ان کے کئی شا گرد پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں رپورٹرز اور ایڈیٹرز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کنٹینٹ کریئیٹرز، پبلک ریلیشنزپروفیشنلز، ایڈورٹائزنگ ماہرین، اور ریڈیو و پوڈکاسٹ کی دنیا میں کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آصف رضوی کا یہ تدریسی سفر ایک وسیع تر وزن میں تبدیل ہوا—یہ یقین کہ تعلیم صرف معلومات فرا ہم کرنے تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ شخصیت کی تبدیلی کا ذریعہ بھی بننی چاہیے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے “دی ایڈوائزر – کوچ اینڈ کونسلر” کی بنیاد رکھی، جو تعلیمی رہنمائی کے ساتھ جذباتی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے والا ایک منفرد ادارہ ہے۔ ان کی قیادت میں یہ ادارہ طلبہ، پیشہ ور افراد، جوڑوں اور خاندانوں کے لیے رہنمائی اور استحکام کا ایک قابلِ اعتماد مرکز بن چکا ہے۔ آصف رضوی کا اندازکو نسلنگ ایک گہرے انسانی عمل کی عکاسی کرتا ہے، جو منطق کوہمدردی اور علم کو خود آگہی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے ۔
آصف رضوی کی خدمات کو قومی اور عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ مئی 2025 میں انہیں گلوبل ایپکس ایوارڈز میں ‘ٹرانسفارمیشنل لیڈرآف دی ایئر’ سے نوازا گیا، جبکہ دسمبر 2025 میں انہیں انڈین گلوری ایوارڈز میں ‘آو ¿ٹ اسٹینڈنگ فاو ¿نڈنگ ڈائریکٹر ایوارڈ’سے سرفراز کیاگیا ۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، حال ہی میں انہیں اتر پردیش کے سابق قائم مقام وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی کے ہاتھو’نیشنل پاتھشالا ایوارڈ 2026‘ برائے تعلیم و سماجی خدمات سے بھی نوازا گیا۔
ان کے کام کو معروف کارپوریٹ اشاعتی اداروں جیسے ICONS OF INDIA میں بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا، جہاں ان کے اقدام کو “AZR –
The Advisor: Redefining Education, Transforming Counselling & Unlocking Human Potential” اور “Asif Zaman Rizvi –
The Visionary Behind ‘The Advisor’: Redefining Guidance and Empowerment” کے عنوان سے سراہا گیا۔
نیشنل ایکسیلنس ایوارڈز 2026 میں ملنے والا یہ اعزاز آصف زمان رضوی کے لیے تعلیم اور انسانی تر قی کے میدان میں حاصل ہونے وا لے قومی و بین الاقوامی اعزازات کی ایک اہم کڑی ہے۔ تقریباً تین دہائیوں کے تجربے کے ساتھ وہ اپنے ادارے ‘دی ایڈوائزر -کوچ اینڈ کونسلر’کے ذریعے طلبہ، پیشہ ور افراد اور اداروں کی رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کام معاشرے کے مختلف طبقات پر مثبت اثر ڈال رہا ہے اور انہیں تعلیم اور انسانی صلاحیت کی ترقی کے میدان میں ایک معتبر اور مو ¿ثر آواز کے طور پر مستحکم کر رہا ہے۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *