Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے صفائی کے کارکنوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی

محکموں کو بھرتی، اجرت اور حفاظت کے سلسلے میں کارروائی کا حکم دیا

نئی دہلی، 6 اپریل(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلی ریکھا گپتا نے پیر کو سی ایم کے جن سیوا سدن میں دہلی میونسپل کارپوریشن کی صفائی ورکرس یو نین کی کور کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی،جس میں مختلف یونینوں کے نمائندوں نے حصہ لے کر اپنے مسائل، تجاویز اور نچلی سطح پر درپیش مشکلات کو پیش کیا۔اس دوران صفائی کارکنوں کی بھرتی اور ریگولرائزیشن کا مسئلہ پوری بحث میں مرکزی موضوع رہا۔
اس اہم میٹنگ میں ملازمین نے کام کی جگہ کی حفاظت کی کمی، اجرت سے متعلق مسائل، اور سروس سے متعلق دیگر شکایات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا۔ نمائندوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ صفائی کے کارکنوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، مستقل ملازمت کا درجہ دیا جائے اور ان کے کام کی نوعیت کے مطابق کام کا باوقار ماحول یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے تمام نمائندوں کی گزارشات پوری توجہ اور سنجیدگی سے سنی۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ دہلی سرکار مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صفائی کارکن شہر کو صاف ستھرا اور منظم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے ان کے مفادات کا تحفظ سرکارکی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سرکار ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ یونین کی طرف سے اٹھائے گئے تمام مسائل کا جا ئزہ لیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری کارروائی کریں کہ ملازمین کو کام کرنے کا بہتر ماحول، تحفظ اور وقار ملے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *