Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک کے 140کروڑ لوگ بی جے پی کی آزرانہ سرکار کو اکھاڑ پھینکیں گے : اروندکجریوال

مجھے گرفتار کرکے پیغام دیا گیا کہ کسی نے ایماندری سے کام کیا ،تو کجریوال جیسا حال ہوگا

نئی دہلی، یکم مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اتوار کو دہلی کے جنتر منتر پر منعقد ریلی سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 140کروڑ لوگ مل کر اس آمرانہ سرکار کو اقتدار سے بے دخل کریں گے ۔ بی جے پی والے اقتدار کی سیاست کریں، ہم عوام کی خدمت کریں گے۔ آج سے تبدیلی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی جی بار بار کہتے رہے کہ دہلی والوں کا بیٹا بدعنوان ہے، مگر عدا لت نے واضح کر دیا کہ کجریوال کٹر ایماندار تھا، ہے اور رہے گا۔ کانگریس کی بدعنوانی سے تنگ آ کر عوا م نے بڑی امیدوں کے ساتھ مودی جی کو مکمل اکثریت دی تھی، لیکن آج ملک کا ہر شعبہ تباہی کی حالت میں ہے۔
اس موقع پر دہلی، پنجاب، گجرات، گوا سمیت مختلف ریاستوں سے آئے پارٹی رہنما ¶ں، کارکنوں اور ہزاروں عام شہریوں نے نعرہ لگایا: “پڑھا لکھا دم دار ہے، میرا کجریوال کٹر ایماندار ہے۔اروند کجریوا ل نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ نے سازش کر کے دہلی کے لو گو ں کو بے حد پریشان کیا۔ روز میڈیا میں کہا جاتا تھا کہ کجریوال چور ہے، بدعنوان ہے، اس نے شرا ب گھوٹالہ کیا، 100کروڑ روپے کھا گیا۔ عدالت کے فیصلے نے واضح کر دیا کہ پورا کیس فرضی تھا اور کوئی ثبوت موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مودی جی، امت شاہ اور بی جے پی کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔
اروندکجریوال نے کہا کہ وہ اپنے ملک سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ آئی آئی ٹی میں اعلیٰ نمبر حاصل کر نے کے بعد وہ امریکہ جا سکتے تھے، مگر انہوں نے ملک میں رہ کر انکم ٹیکس محکمہ میں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سی اے نے رشوت دینے کی کوشش کی مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔میں نے مودی جی کا کیا بگاڑا ہے کہ وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں؟ کجریوال نے کہا کہ پورے محکمے میں ان کی ایمانداری کی مثال دی جاتی تھی۔ دس سال دہلی کے وزیر اعلیٰ رہے مگر ایک روپے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک ٹھیکیدار بھی یہ کہہ دے کہ کجریوال نے پیسے مانگے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *