
نئی دہلی/گوا، 25فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے گوا کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیم، صحت، سڑک ، بجلی، پانی سمیت تمام شعبوں میں انقلابی تبدیلی کے لیے عام آدمی پارٹی کو ایک موقع دیں۔ بدھ کو بینا ¶لیم میں آپ کے ایم ایل اے کیپٹن وینزی ویگاس کی جانب سے طلبہ کے لیے شروع کی گئی ای، لا ئبریری کا افتتاح کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ گوا میں حکومت بی جے پی کی ہے، لیکن عوام کی حقیقی خدمت عام آدمی پارٹی کر رہی ہے۔ ہمارے ایم ایل اے وینزی ویگاس نے بینا ¶لیم میں 10ہزار ڈیجیٹل کتابوں اور جے ای ای، نیٹ کی تیاری کے لیے ای، لائبریری کا آغاز کیا ہے۔ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود آپ گوا کے عوام کے لیے تعلیم اور صحت کی سہولیات مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اروند کجریوال نے کہا کہ اس ای-ڈیجیٹل لائبریری سے مختلف اسکولوں کے طلبہ فا ئد ہ اٹھائیں گے۔ ابھی تک بینا ¶لیم کے پانچ اسکول اس منصوبے سے جڑ چکے ہیں اور جلد ہی تمام آ ٹھ اسکول شامل ہو جائیں گے، جس سے تقریباً 4500طلبہ مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل کتابیں بے حد مہنگی ہو چکی ہیں۔ صرف غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقہ بھی اپنے بچوں کے لیے نصا بی کتابوں کے علاوہ اضافی کتابیں خریدنے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔ یہا ں تک کہ عام نصابی کتابیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اس لیے اس ای-ڈیجیٹل لائبریری میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کی نصابی کتابوں کے علاوہ 10 ہزار سے زائد دیگر کتابیں بھی دستیا ب ہوں گی۔ یہ کیپٹن وینزی کی جانب سے بچوں کے لیے ایک خصوصی تحفہ ہے، جس کا اصل سہرا یہاں کے عوام کو جاتا ہے جنہوں نے انہیں اپنا نمائندہ منتخب کیا۔
No Comments: