Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی وقف بورڈ کے نئے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر کی فوری تقرری کا ایل جی سے مطالبہ

سی ای او عظیم الحق گزشتہ 13دسمبر کواپنی سروس سے ہوگئے ہیں ریٹائرڈ : شاہد گنگوہی

نئی دہلی ،31جنوری (میرا وطن )
سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو خط لکھ کر دہلی وقف بورڈ کے نئے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر کی تقرری کا مطا لبہ کیا ہے۔ وا ضح ہو کہ سی ای اور بے عظیم الحق گزشتہ 13 دسمبر کو سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ عہدہ حال ہی میں خالی ہوا ہے۔بتایا جاتا ہے سی او کا عہدہ خالی رہنے اور مستقل تقرری نہیں ہونے کی وجہ سے بورڈ کے کام کاج میں دقت آرہی ہے اور عوام سے جڑے کام بھی وقت پر نہیں ہو پا رہے ہیں ۔
اس تعلق سے ایل جی کو لکھے خط میںشاہد گوہی نے کہا ہے کہ سی ای او کی غیر موجودگی میں وقف بورڈ کی روزمرہ کے انتظامات، وقف املاک کی حفاظت ، اماموں کی تنخواہوں کی ادائیگی اور بہبودی منصوبوں کے نفاذ پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر وقت ایکٹ، 1995 کے تحت ریاست سرکارکے اختیارا ت استعمال کرتے ہیں اور سی ای او کی تقرری وقت پر ہونا ضروری ہے تاکہ بورڈ کا قانون کے مطابق موثر انداز میں کام ہو سکے۔ شاہد گنگوہی نے ایل جی سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے سی ای او کی تقرری کے عمل کو جلد از جلد شروع کریں اور مکمل کریں۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *