Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گاندھی جی کے افکار اور تحریکوں نے ہندوستان کی پارلیمانی جمہوری روایات پر گہرا اثر ڈالا

دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتانے مہاتما گاندھی کی برسی پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،30جنوری (میرا وطن)
دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر جمعہ کو دہلی اسمبلی احاطے میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ جدوجہد آزادی اور جمہوریہ کی اخلاقی بنیاد میں مہاتما گاندھی کی بے مثا ل شراکت کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کی زندگی اور قربانی آج بھی ملک کے جمہور ی شعور اور اجتماعی ضمیر کی رہنمائی کرتی ہے۔مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ، اراکین اسمبلی اور سکریٹریٹ کے سینئر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر وجیندر گپتا نے کہا کہ آج احتراماً باپو مہاتما گاندھی کی برسی ہے۔ امن اور عدم تشدد کے داعی مہاتما گاندھی نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اپنی آخری سانس تک سچائی اور عدم تشدد سب سے بڑی طاقت ہے۔ گاندھی جی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔پھولوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے وجیندر گپتا نے کہا، “اس پرمسرت موقع پر، ہم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں، جن کی قربانی نے ہندوستان کی آزادی کو سچائی، عدم تشدد اور بے لوث خدمت کے اعلیٰ ترین نظریات کے ساتھ تقدس بخشا۔ ان کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ اخلاقی طاقت اور اخلاقی پاکیزگی پائیدار قومیت کی مضبوط بنیادیں ہیں۔
دہلی اسمبلی کی عمارت کی تاریخی وراثت کا ذکر کرتے ہوئے وجیندر گپتا نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے افکا ر اور تحریکوں نے ہندوستان کی پارلیمانی جمہوری روایات کو گہرا متاثر کیا۔ گاندھیائی اقدار جیسے مکالمہ، جامعیت، اور اختلاف رائے کا احترام ہمارے آئین اور قانون سازی کی روایات میں گہرائی سے سرایت کر چکے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *