Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رام بابو شرما کی برسی پر دہلی کانگریس لیڈروں کا خراج عقیدت پیش

ان کی زندگی عوامی خدمت اور تنظیم کی تعمیر کےلئے وقف تھی: بھاردواج

نئی دہلی، 28 جنوری(میرا وطن)
سابق ریاستی صدر رام بابو شرما کی برسی پر کانگریس کارکنوں نے پردیش کانگریس دفتر راجیو بھون میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آنجہانی رام بابو شرما کے بیٹے پارس شرما بھی موجود تھے۔ شاہدرہ کے سائی مندر میں رام بابو شرما کی برسی پر تعزیتی میٹنگ بھی منعقد کی گئی اور مفت ہیلتھ چیک اپ کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں انل بھاردواج، بھیشم شرما، جتن شرما، جگجیون شرما، لکشمن راوت، جے پی پنوار،دھرم پال چندیلا ،محمد عثمان ،مہیندر منگلا ، انوج اتریہ، ایشور بانگڑی، یوگیش جین، چرنجیت سنگھ، پرمود نروال، راہل ڈبلا، سورج بالمیکی، انریدھ شرما، سنتوش شکلا، وکاس کمار، اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انل بھاردواج نے کہا کہ رام بابو شرما دہلی کی سیاست میں ایک ممتاز لیڈر تھے۔ انہوں نے بلاک صدر سے لے کر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر تک اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور خدمت کے ساتھ نبھائیں۔ان کی زندگی عوامی خدمت اور تنظیم کی تعمیر کےلئے وقف تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *