Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سرکار فرضی خبریں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کو نہیں بخشے گی: وزیر تعلیم

نئی دہلی، 2 جنوری(میرا وطن)
وزیر تعلیم آشیش سود نے کہا ہے کہ دہلی سرکار اسکولوں کے کیمپس کو محفوظ بنانے، بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور دہلی میں ہم آہنگی کا ماحول برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کے لیڈر سرکار کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ اور فرضی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکارایسے لیڈروں اور سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی، اور یہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم آشیش سود نے دہلی سکریٹریٹ میں منعقدپریس کانفرنس میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال دہلی سرکار کے خلاف جھوٹا پرو پیگنڈ ہ کر رہے ہیں۔ اسے دہلی کے لوگوں کو جواب دینا چاہیے اور اپنے جھوٹ کے لیے کھلے عام معافی مانگنی چاہیے۔ دہلی سرکار ’گولی مارو‘ کی سیاست کو مزید برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قائدین بالخصوص اس کے قومی کنوینر اروند کجریوال کی طرف سے دہلی سرکار کے اساتذہ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جانے والی جعلی خبریں اور پروپیگنڈہ سراسر غلط ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *