خیبرپختونخواہ :پاکستان میں عام انتخابات کے درمیان جمعرات کی سہ پہر ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں 5 پولیس اہلکاروں کی زندگیاں تلف ہوگئیںاور 2 زخمی ہوگئے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل وین کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے پہلے آئی ای ڈی دھماکہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔
پاکستان کے خیبرپختونخواہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی جانیں تلف ہوگئیں اور 2 زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں نے 30 منٹ سے زیادہ وقت تک لگاتار فائرنگ کرنے سے پہلے ایک دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔ اس دھماکہ خیز مواد سے گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ بتادیں کہ انتخابات سے ایک روز قبل بدھ کو بھی شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں دو دھماکوں میں کم از کم 30 افراد کی موت ہوگئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لئے جمعرات کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نےووٹ ڈالا۔ مانا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جماعت اس الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے، کیونکہ اس کو فوج کی حمایت حاصل ہے۔
No Comments: