منقبت بارگاہ غریب نوازؒ
پھراٹھے چشم کرم یاحضرت خواجہ معین
پیر زادہ رئیس میاں چشتی فریدی
سجادہ نشین،درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی،فتح پور سیکری
پھراٹھے چشم کرم یاحضرت خواجہ معین
دور ہوں رنج والم یا حضرت خواجہ معین
آپ کی مرضی نہ ہو اجمیر کی جانب میرے
اٹھ نہیں سکتے قدم یا حضرت خواجہ معین
آپ ہیں شہنشاہ شہاں امیر کارواں
عاجز و مجبور ہم یاحضرت خواجہ معین
آپ کے دربار میں جھولی پسارے ہے رئیسؔ
ساقی لطف وکرم یاحضرت خواجہ معین
No Comments: