چنئی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سےدی مات
کپتان ریتوراج گائیکواڈ کی ناقابل شکست نصف سنچری کا جیت میں اہم کردار
چیپک: چنئی سپر کنگز نے کم اسکور والے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 137 رنز بنائے تھے، دوسری طرف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سی ایس کے یعنی چنئی سپر کنگزکے بلے بازوں نے ایک طرف وکٹوں کو ہاتھ میں رکھا اور دوسری طرف اسکور بورڈ کو آگے بڑھاتے رہے۔ چنئی نے یہ میچ 14 گیندیں باقی رہ کر جیت لیا اور اس جیت میں کپتان ریتوراج گائیکواڈ کی 67 رنز کی ناقابل شکست نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔ کے کے آر یعنی کولکتہ نائٹ رائڈرز نے آئی پی ایل 2024 میں لگاتار 3 جیت درج کی تھی، لیکن سی ایس کے موجودہ سیزن میں انہیں شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ وہیں چنئی نے مسلسل 2 شکستوں سے دوچار ہونے کے بعد اپنی جیت کا سلسلہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
No Comments: