
نئی دہلی، 11 جولائی(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلی کی کوششوں کاشمالی اور مغربی دہلی کے لاکھوں ریل مسافروں کو کافی فائدہ ہونے والا ہے۔ مر کز ی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ریکھا گپتا کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے آدرش نگر ریلوے اسٹیشن پر دو اہم ٹرینوں کو روکنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام سے ہماچل پردیش جا نے والے سیاحوں کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بڑے مذہبی مقامات کی زیارت کرنے والے زائرین کے لیے سفر میں بڑی سہولت ہوگی۔
مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتاکو بھیجے اپنے خط میں بتایا کہ، ان کی درخوا ست کے متعلق آدرش نگر ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کو رکنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس منظوری کے تحت ٹرین نمبر 14331 دہلی-کالکا ایکسپریس اور ٹرین نمبر 14053 دہلی-دولت پور چوک ہماچل ایکسپریس اب آدرش نگر ریلوے اسٹیشن پر رکے گی۔آدرش نگر ریلوے اسٹیشن پر ان دونوں ٹرینوں کے رکنے سے شمالی اور مغربی دہلی کے رہائشیوں کا وقت بچ جائے گا، سفر زیادہ آسان ہوگا، اور انہیں نئی دہلی یا پرانی دہلی ریلوے اسٹیشنوں پر سفر کرنے کی اضافی پریشانی سے نجات ملے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آدرش نگر میں دہلی-کالکا ایکسپریس کے رکنے سے کروکشیتر، چندی گڑھ اور کالکا جانے والے مسافروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ ہماچل پردیش کے مختلف سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے سیاحوں کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ اسی طرح دہلی-دولت پور چوک ہماچل ایکسپریس کے رکنے سے کروکشیتر، فتح گڑھ صاحب، آنند پور صاحب اور ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں جانے والے یاتریوں اور مسافروں کو خاصی راحت ملے گی۔ سری فتح گڑھ صا حب اور سری آنند پور صاحب جیسے اہم مذہبی مقامات کا سفر اب شمالی اور مغربی دہلی کے رہائشیوں کے لیے آسان اور آسان ہو جائے گا۔
No Comments: