Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چار انجن والی بی جے پی سرکار میں ایم سی ڈی افسران پر وصولی کا دباﺅ

ایس آئی کی خود کشی معاملے کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہئے:آپ لیڈر

نئی دہلی، 2مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی کے صفائی محکمہ میں تعینات اے ایس آئی راج کمار سولنکی کی خودکشی کے معاملے پر بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ آپ کے ایم سی ڈی میں شریک انچارج پروین کمار، کونسلر راجیو چودھری اور کونسلر رمیش بسائیانے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفر نس میں کہا کہ چار انجن والی بی جے پی سرکار میں ایم سی ڈی افسران پر وصولی کا زبردست دبا ¶ ہے۔ افسران کے استحصال کا شکار اے ایس آئی کی خودکشی کے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہیے۔
اس موقع پر آپ لیڈروں نے کہا کہ اے ایس آئی کی خودکشی نے بی جے پی سرکارمیں ایم سی ڈی میں جڑیں جما چکی بدعنوانی کی پول کھول دی ہے۔ اے ایس آئی معطل چل رہے تھے اور خود کشی سے پہلے ان کی ایک آڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی بحالی کے لیے ان سے 2لاکھ روپے رشوت مانگی جا رہی تھی اور اسی دبا ¶ میں آکر انہوں نے خودکشی جیسے قدم اٹھایا۔
انہوں نے بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے معا وضہ دیا جائے اور خاندان کے ایک فرد کو اسی عہدے پر سرکاری نوکری دی جائے، نیز پورے معاملے کی سی بی آئی سے غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ 29اپریل کو ایم سی ڈی کے صفائی محکمہ کے ایک اسسٹنٹ سینیٹیشن انسپکٹر (اے ایس آئی)نے زون دفتر کی چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم پورے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *