Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سر ی نگر میں آل جے اینڈ کے گوجر-بکروال گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کایک روزہ کنونشن منعقد

گجر-بکروال برادری کے مطالبات کو مرکزی قیادت کے سامنے اٹھا ئیں گے:رام ویر سنگھ بدھوڑی

سری نگر /نئی دہلی،30اگست (میرا وطن نیوز )
سابق وزیر اعظم آنجہانی چندر شیکھر کی قیادت والی اس وقت کی سرکار نے 1991 میں گجر-بکروال برادری کو 10 فیصد ریزرویشن دیا تھا۔جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوار کو سر ی نگر میں آل جے اینڈ کے گوجر-بکروال گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ایک روزہ کنونشن سے خطا ب کیا۔ انہوں نے اجتماع کو یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی کے اہم مطالبات کو مرکزی قیادت کے سامنے اٹھا ئیں گے۔
اس کنونشن میں اٹھائے گئے مطالبات میں جموں و کشمیر میں گجر رجمنٹ کی تشکیل اور گجر اکثریتی علاقوں میں سنٹرل اسکول اور ہاسٹلز کا قیام شامل تھا۔ امول ڈیری کی مزید برانچیں کھولنے کی بھی درخواست کی گئی، کیونکہ گوجر-بکروال برادری کی اکثریت دودھ کی تجارت سے منسلک ہے۔رام ویر سنگھ بدھوڑی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوجر-بکروالوں کو پہلے صرف ملازمت میں شیڈولڈ ٹرائب ریزرویشن ملتا تھا، اب یہ فائدہ لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جب بھی جنگ ہوئی یا کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، گوجر-بکر وا ل برادری نے جسم، دماغ اور وسائل سے ہندوستانی فوج کا ساتھ دیا اور دہشت گردوں کا مقابلہ کر نے میں ثابت قدم رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *