
نئی دہلی، 28 اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں کے ساتھ ساتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کے تین ارکا ن کے کل29 اپریل کو ہونے والے انتخابات کی تیاری کے لیے منگل کو دہلی بی جے پی کے دفتر میں د ہلی بی جے پی صدر ویریندر سچدیوا کی صدارت میں ایک خصوصی میٹنگ ہوئی۔ جس میں تمام شرکت کر نے والے کونسلرز اور ممبران اسمبلی کو انتخابات کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں تربیت فرا ہم کی گئی۔
میٹنگ میں مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا ، رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، یوگیندر چندولیااور کمل جیت سہراوت، ریاستی جنرل سکریٹری وشنو متل اورراجیہ سبھا کی رکن سواتی مالیوال بھی پہلی بار میٹنگ میں حصہ لینے ریاستی دفتر پہنچیں۔ موجودہ میئر سردار راجہ اقبال سنگھ ، میئر امید وار پرویش واہی اور ڈپٹی میئر امید وار مونیکا پنت کے ساتھ قائد ایوان اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے امیدوارجے بھگوان یادواور اسٹینڈ نگ کمیٹی کے امیدوار منیش چڈھا موجود تھے۔ دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور، آفس سکریٹری برجیش رائے اور جوائنٹ آفس سکریٹری امت گپتا نے ریاستی دفتر کے داخلی دروازے پر سبھی مہمانوں کا استقبال کیا۔
اس موقع پرویریندر سچدیوا نے کہا کہ گزشتہ بی جے پی نے سال کامیابی کے ساتھ میئر کا عہدہ حاصل کیا، اور پارٹی ایک بار پھر پارٹی کا میئر بننے جا رہا ہے ۔ انہوں نے تمام کونسلروں کو ہدایت کی کہ وہ کل 29 اپریل کو دوپہر 12 بجے تک کارپوریشن کے دفتر پہنچ جائیں تاکہ وہ پارٹی میٹنگ میں شرکت کریں ۔ انہوں نے کونسلرز پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے 100 فیصد ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ پارٹی بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے۔
No Comments: