Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی میں ایوان کے قائد نے سلطان پوری وارڈ کا معائنہ کیا

خستہ حال اسکول اور کمیونٹی ہال کی تزئین جاری کی ہدایات جاری

نئی دہلی ،3جون (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن میں ایوان کے قائد اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن جے بھگوان یادو نے بدھ کووارڈ نمبر 43 سلطان پوری کا معائنہ کیا۔انہوں نے معائنہ کے دوران وارڈ میں سڑکوں کا جائزہ لیا اور افسرا ن کو ضروری ہدایت جاری کی۔ معائنہ کے دوران مقامی کونسلر بوبی، روہنی زون کی ڈپٹی کمشنر رشیتا گپتا اور سینئر افسران موجود تھے۔ معائنہ کرتے ہوئے جے بھگوان یادو نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی، ان کی شکایات سنیں، اور افسران کو ان کے فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پرجے بھگوان یادو نے سی ایم ڈی کارپس کے فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے سلطان پوری وار ڈ کے اندر واقع خستہ حال کمیونٹی ہال کی تزئین و آرائش کی ہدایات جاری کیں۔ انہوںنے کہا کہ اسکول کی عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے، طلباءفی الحال ایک مختلف عمارت میں کلاسز پڑھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کافی تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ وارڈ کے ملیریا آفس میں بجلی کی سپلائی جلد از جلد بحال کی جائے۔ سلطان پوری میں واقع پارکوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایات جاری کیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *