
نئی دہلی، 20 جولائی (میرا وطن نیو٬)
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے جنتر منتر سے پارلیمنٹ مارچ کے دوران ہوئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے اپنا تکبر چھوڑنے اور طلبا کے مطالبات سننے کی اپیل کی ہے ۔
کجریوال نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مرکزی سرکارکو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلبا کو دشمنوں جیسا سمجھا جا رہا ہے اور ان پر لاٹھی چار ج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان سخت محنت کرتے ہیں لیکن امتحانات سے پہلے پیپر لیک ہو جاتے ہیں۔ جب نوجوان انصاف کا مطالبہ کرنے سڑکوں پر نکلتے ہیں تو حکومت ان کے خلاف طاقت کا استعمال کرتی ہے۔
کجریوال نے خبردار کیا کہ نوجوانوں کا غصہ بھاری پڑسکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ جبر کا راستہ ترک کرے طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملک کے بچوں کی بات سنے۔
No Comments: