
نئی دہلی، 11جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ای20-پیٹرول کے استعمال سے گاڑیوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک پیٹرول پمپ اور سروس اسٹیشن کا دورہ کر سرکار کے ای20- سے متعلق ’سفید جھوٹ‘کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے پیٹرول بھرانے آئے ہوئے صار فین اور سروس اسٹیشن پر گاڑیاں مرمت کرا نے والے افراد سے گفتگو کی اور جاننے کی کوشش کی کہ ای20- پیٹرول کے استعمال سے ان کی گاڑیو ں پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اس دوران لوگوں نے اپنے تجربات بیان کیے، جو ان کے مطابق سرکارکے دعووں کے بالکل برعکس تھے۔ عوام کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ تمام لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ سرکار ای20- پیٹر ول کے معاملے میں سفید جھوٹ بول رہی ہے۔ ان کے مطابق اس ایندھن کے استعمال سے واقعی گاڑیوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور عام لوگ ایتھنول کی وجہ سے شدید پریشا ن ہیں۔
ہفتہ کوپیٹرول پمپ اور سروس اسٹیشن پر لوگوں سے ملاقات کے بعد اروند کجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر لکھا کہ آج انہوں نے دہلی کے ایک پیٹرول پمپ اور سروس اسٹیشن پر جا کر زمینی حقیقت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار سفید جھوٹ بول رہی ہے،ای 20-کی وجہ سے گاڑیوں میں حقیقتاً خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں، عام لوگ ایتھنول سے بہت پریشان ہیں، تقریباً تمام لوگوں کی گاڑیوں کی مائلیج کم ہو گئی ہے اور متعدد گاڑیوں میں خرابی کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
No Comments: