
نئی دہلی، 14 جون(میرا وطن نیوز )
ریاستی کانگریس کی جانب سے روہنی، کراڑی اور نئی دہلی ضلع کانگریس کمیٹیوں کے لیے اتوار کو بی ایل اے-2ایس آئی آر تربیتی کیمپ منعقد کیے گئے۔ یہ کیمپ اپنے اپنے اضلا ع میں ضلعی صدوراندرجیت سنگھ، ورون ڈھاکہ اور مہندر منگلا نے لگائے۔ان کیمپوں کا افتتاح شمع روشن کر کیا گیا ۔ٹریننگ اجلاس کا انعقاد بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین راجیش گرگ اور ان کی ٹیم نے کیا۔جبکہ ریاستی صدر دیویندر یادوکے علاوہ، دہلی کے اے آئی سی سی انچارج قاضی نظام الدین اور تنظیم کے جنرل سکریٹری انل بھاردواج موجود تھے۔
اس موقع پرجمنا کی صفائی مہم کو لے کر آج سرکارکو نشانہ بناتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ حقیقت میں جمنا کی صفائی کے بجائے، بی جے پی سرکار علامتی واقعات اور تشہیر کی سیاست میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار گندے نالوں، سیوریج اور آلودگی کو جمنا میں روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔جمنا کے کئی حصوں میں جھاگ، گندگی اور آلودہ پانی آج بھی صاف نظر آتا ہے۔
اس موقع پر قاضی نظام الدین نے کہا کہ ہمارے بوتھوں کو مضبوط کرنا بلاشبہ انتخابی فتح کا باعث بنے گا۔ بی ایل اے-2 ہماری انتخابی مشینری کی مضبوط ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اور اپنے چو کس کام کے ذریعہ کانگریس بی جے پی کے ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں کو مو ¿ثر طریقے سے روک سکتی ہے۔ ہمارے ہزاروں بی ایل اے -2 ہر بوتھ پر کام کریں گے تاکہ حقیقی ووٹروں کے ناموں کو حذف نہ کیا جا سکے — یہ اقدام بی جے پی کی سازش کے حصے کے طور پر کیا گیا — اور ہماری بوتھ مینجمنٹ ٹیم فی الحال دہلی بھر کے کیمپوں میں اس کے لیے تربیت فراہم کر رہی ہے۔
No Comments: