Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خراب موسم سے متاثر گیہوں کی خرید ضابطوں میں سرکار دے گی چھوٹ

70فیصد تک چمک کھو چکا گیہوں بھی خریدا جائے گا ،وزیر اعلیٰ کا اعلان

نئی دہلی، 29 اپریل (میرا وطن نیوز)
دہلی سرکار نے خراب موسم سے متاثرہ گندم پیدا کرنے والے کسانوں کو راحت دی ہے۔ اس کے تحت 2026-27ربیع کے مارکیٹنگ سیزن کے لیے گندم کی خریداری کے لیے کوالٹی کے معیارات میں خصو صی رعایت دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سرکاری ادارے اب گندم خرید سکیں گے جس کی چمک 70 فیصد تک ختم ہو چکی ہے۔ اسی طرح اب سوکھے اور ٹوٹے ہوئے دانوں کی حد بھی بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق نظرثانی شدہ معیارات کے تحت اب موسم سے متاثر ہونے والی فصلیں بھی سرکاری خریداری کے لیے اہل ہوں گی۔ تاہم معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ٹوٹے ہو ئے اور قدرے خراب ہونے والے اناج کی مشترکہ مقدار چھ فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اس فیصلے سے متاثرہ کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، جس سے ان کی فصلوں کو مارکیٹ میں کم قیمت پر فروخت کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔سرکار نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ خریداری کے عمل کو شفاف، ذمہ دارانہ اور بروقت طریقے سے نافذ کریں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *