
نئی دہلی، 28 اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی کے لوک نواس میں جمعہ کو ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کی سکیورٹی ٹیم میں تعینات خواتین سکیورٹی اہلکا ر وں نے انہیں راکھی باندھی۔ اس موقع پر انہوں نے اس لمحے کو انتہائی جذباتی اور ناقابل فراموش قرار دیا۔
ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ رکشا بندھن کے موقع پر خواتین سکیورٹی اہلکاروں کے محبت بھرے جذبے سے لوک نواس کا ماحول محبت، اپنائیت اور خوشی سے سرشار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت اور اعتماد کی علامت رکشا بندھن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ رشتے صرف ذاتی تعلقات تک محدود نہیں ہوتے بلکہ باہمی وابستگی اور اجتماعی جذبے کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ظاہر کیا گیا یہ خلوص ان کے لیے ایک خاص اور جذباتی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ہم سب کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔اس موقع پر ایل جی نے تمام ملک والوں کو رکشا بندھن کی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار باہمی محبت، اعتماد اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا۔
No Comments: