
نئی دہلی، 23اپریل(میرا وطن نیوز )
دہلی کے ایک پوش علاقے میں آئی آر ایس افسر کی بیٹی کے بے رحمانہ قتل نے ایک بار پھر بی جے پی کی چار انجن والی سرکار میں بدحال قانون و انتظام کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی عصمت دری اور قتل کی وارداتوں پر ایل جی اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی خاموشی پر عام آدمی پارٹی نے سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ دہلی پولیس کمشنر سے مطالبہ کیا کہ قانون و انتظام پر بات چیت کے لیے آپ کے وفد کو جلد وقت دیا جائے۔
آپ کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے کلدیپ کمار نے کہا کہ چار انجن والی بی جے پی سرکار میں دہلی کی سکیورٹی رام بھروسے ہے۔ آئی آر ایس افسر کی بیٹی کے قتل پر ایل جی اور وزیر اعلیٰ کے پاس اظہارافسو س تک کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی خاموشی سے مجرموں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔ بی جے پی کو مغربی بنگال سمیت اپوزیشن کی سرکار والی ریاستوں میں بیٹیوں کی فکر ہے، لیکن دہلی کی بیٹیوں کی نہیں۔
انہوںنے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے جہاں وزیر اعظم، وزیر داخلہ، فوجی سربر اہ اور ای ڈی، سی بی آئی اور را جیسی ایجنسیوں کے ہیڈکوارٹر موجود ہیں۔ اس وقت دہلی میں مکمل طور پر بی جے پی کی سرکار ہے۔مرکز، دہلی سرکار، ایم سی ڈی، ایل جی اور دہلی پولیس سب انہی کے کنٹرول میں ہیں۔ یعنی پورا نظام ایک ہی پارٹی کے پاس ہے۔
No Comments: