Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے نئی دہلی ڈی ایم آفس میں ’سٹیزن لاو ¿نج-کم-نیو ایج لرننگ سنٹر‘کا افتتاح کیا

شہرکے باشندوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرنا سرکار کی ترجیح

نئی دہلی، 16 جون(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے منگل کو نئی دہلی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) آفس کمپلیکس کے اندر قائم ’سٹیز ن لاو ¿نج-کم-نیو ایج لرننگ سینٹر‘ کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام شہریوں کو اعلیٰ سہولیات فراہم کرنے، انتظا می خدمات کو زیادہ شہری دوست بنانے اور نوجوانوں کے لیے سیکھنے اور ترقی کی نئی راہیں پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جدید سٹیزن لاو ¿نج، لائبریری اور ریڈنگ کارنر اور نئے تعمیر شدہ ریسٹ روم بلاک کا معائنہ کیا۔ اس پہل کو گڈ گورننس اور عوامی خدمت کا ایک مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامی دفاتر میں آنے والے شہری باوقار، آرام دہ اور مثبت تجربہ کے مستحق ہیں جو دہلی سرکار کے لیے ایک ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ محض انتظار گاہ یا لائبریری نہیں ہے بلکہ ترقی پسند سوچ اور بہتر انتظامیہ کی علامت ہے۔ قریبی محلوں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرنے اور ان سہولیات سے مستفید ہونے کے قابل ہوں گے جو عام طور پر ان کے لیے آسانی سے قابل رسائی نہیں ہوتی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *