Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

محرم کے دوران راجدھانی میںبہتر انتظامات کےلئے ایل جی سے اپیل

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر نے خط لکھ کر مطالبہ کیا

نئی دہلی،17 جون(میرا وطن نیوز )
بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدرایس ایم اکرم نے محرم کے مقدس موقع کے حوالے سے کو ایل جی کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ راجدھانی میں ہونے والے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کے دوران ضروری عوامی سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے خط کی کاپی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ، میئر پرویش واہی اور ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت کو بھی بھیجی گئی ہیں ۔
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ محرم کے دوران متعلقہ علاقوں میں بلاتعطل بجلی اور پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے، ٹریفک کا ہموار انتظام اور صحت اور ہنگامی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ مزید برآں، انہوں نے بروقت سڑکوں کی مرمت اور ان مقامات پر سٹریٹ لائٹنگ کی بحالی پر زور دیا جہاں جلوس اور مذہبی تقریبات ہوتی ہیں۔
ایس ایم اکرم نے کہا کہ محرم ایمان، نظم و ضبط اور سماجی ہم آہنگی کا ایک اہم موقع ہے، اور یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ عقیدت مندوں اور عام لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ سہولت اور مذہبی تقدس کا پورا خیال رکھتے ہوئے محرم کے پرامن اور ہم آہنگی کے ساتھ اختتام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *