
نئی دہلی، 3 ستمبر(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو ڈی ٹی سی کے تہہ کھنڈ ڈپو میں ایک خودکار ٹیسٹنگ اسٹیشن (اے ٹی ایس) کا افتتاح کیا۔ انہوں نے حسن پور اور غازی پور ڈپو میں پبلک الیکٹرک وہیکل (ای وی) چار جنگ اسٹیشنوں کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے 50 نئی زیرو ایمیشن الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مزید برآں، دہلی اور ریواڑی کے درمیان ایک بین ریاستی ای بس سروس شر و ع کی گئی۔ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ نے ڈی ٹی سی کافی ٹیبل بک کی نقاب کشائی بھی کی۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکارکا مقصد صرف مسائل پر بات کرنا نہیں ہے بلکہ ان کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران، عملے اور ان اقدامات میں شامل تمام ساتھیوں کو مبار کباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار دہلی کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، جنوبی دہلی کے ایم پی رام ویر سنگھ بدھوڑی ، سینئر افسران، عوامی نمائندے اور دیگر شخصیات موجود تھے۔
No Comments: