Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پارلیمنٹ میں پیپر لیک معاملے اور وانگچک کے مطالبات پر کرائی جائے بحث

آپ کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے راجیہ سبھا کودیا ہے نوٹس

نئی دہلی، 19جولائی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکنِ راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے پیپر لیک، پرامن مظاہرین کے خلاف پو لیس کارروائی اور سونم وانگچک کے مطالبات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کے مطالبے کے ساتھ راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کو نوٹس دیا ہے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ جنتر منتر سے زبردستی اٹھا کر اسپتال میں دا خل کرائے جانے کے باوجود سونم وانگچک نے اپنا غیر معینہ مدت کا بھوک ہڑتال جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کی مسلسل بگڑتی ہوئی صحت اب ایک سنگین قومی تشویش کا موضوع بن چکی ہے۔ ایسے میں میری م ¶دبانہ گزارش ہے کہ قاعدہ 267کے تحت ایوان کے تمام معمول کے کام ملتوی کرکے قومی مفاد سے وابستہ اس نہایت اہم اور فوری نوعیت کے مسئلے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔
راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل کو دیے گئے نوٹس میں سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ وہ ایک نہایت حساس اور عوامی اہمیت کے حامل معاملے کی طرف ایوان کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں، جو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)کی جانب سے 3مئی 2026کو منعقدہ نیٹ-یو جی امتحان میں بڑے پیمانے پر سوا لیہ پرچہ لیک ہونے اور بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد امتحان منسوخ کیے جانے اور اس کے نتیجے میں ملک گیر سطح پر دوبارہ امتحان کرانے کی مجبوری سے متعلق ہے

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *