قومی خبریں

خواتین

ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی کواسپتال سے چھٹی

مودی اور راہل گاندھی نے جلد صحت یابی کی دعاء کی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی کی سربراہ ممتابنرجی کو سر میں چوٹ لگنے کے بعد سرکاری ہسپتال لے جایا گیاتھا جہاں انہیں کچھ ٹانکے لگانےاور طبی معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے چھٹی دے دی۔ ہسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد بنرجی کو گھر لے جایا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ممتا بنرجی کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ‘ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “میں ممتا دیدی کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔” وہیں، راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’میں دعا کرتا ہوں کہ ممتا جی کو طاقت ملے اور وہ بہت جلد صحت یاب ہوں۔
ممتا بنرجی کے اہل خانہ کے مطابق وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد جنوبی کولکاتا کے علاقے کالی گھاٹ میں واقع اپنے گھر پہنچی تھیں۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ٹی ایم سی نے ایک پوسٹ میں لکھا، ’’ہماری صدر ممتا بنرجی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ براہ کرم ان کے لئے دعا کریں۔‘‘ پارٹی نے ممتا بنرجی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جن میں ان کی پیشانی سے خون بہہ رہا ہے۔ٹی ایم سی ذرائع کے مطابق پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ممتا کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ ممتا کے بھائی کارتک بنرجی نے ایک بنگالی نیوز چینل کو بتایا، ’’وہ گھر کے اندر گر گئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کے ماتھے سے خون بہہ رہا تھا اور انہیں ٹانکے لگائے گئے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *