قومی خبریں

خواتین

بٹوگے تو کٹوگے‘کا نعرہ مہنگا پڑا- کیشو پرساد نے بھی بنائی دوری

اتر پردیش کےوزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا نعرہ ‘بٹوگے تو کٹوگے’ گزشتہ کئی دنوں سے بحث کا مرکزی موضوع بنا ہوا ہے۔ تاہم اب بی جے پی کے سبھی رہنما اس نعرے سے دور ہٹنے لگے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے بھی وزیر اعلیٰ کے اس نعرے سے خود کو پوری طرح سے دور کر لیا ہے۔ انہوں نے صاف کہہ دیا کہ یہ بی جے پی کا نعرہ نہیں ہے۔
کیشو پرساد موریہ نے کہا، ‘کسی بھی موضوع کے تناظر میں کہی گئی بات کو کبھی بھی نعرہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ اور نہ ہی میڈیا کو اس کی فکر کرنی چاہیے۔ راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور اسد الدین اویسی کو ایسے نعروں سے فکر مند ہونا چاہیے۔ بٹوگے تو کٹوگے، یہ ایسا نعرہ نہیں ہے۔ ہماری پارٹی کے سپریم لیڈر نریندر مودی نے نعرہ دیا ہے ’ ایک ہیں تو سیف یعنی محفوظ ہیں ۔
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ اس کے ساتھ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دیا گیا ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان، خود انحصار ہندوستان، منظم ہندوستان، بہترین ہندوستان اور ایک ہندوستان کا نعرہ دیا گیا ہے۔ ‘بٹوگےتو کٹوگے’ کے نعرے سے اتفاق کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں کہے گئے الفاظ کی ایک سطر نعرہ نہیں ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں۔
کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ میرے لئے یہ بات کرنا مناسب نہیں ہے کہ انہوں نے ‘بٹوگے تو کٹوگے’ کا نعرہ کیوں دیا، کس تناظر میں اور کس جگہ دیا۔ لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ ہمارے رہنما وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سب رہنماؤں کے سب کے سپریم لیڈر پی ایم نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے ایک ہی نعرہ دیا ہے کہ’ہم ایک ہیں تو سیف ہیں‘۔ اس کے علاوہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ بھی دیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *