Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

درگاہ شاہ مرداں جور باغ اور اما م باڑہ سیدہ زینبؑ لکشمی نگر میں مجالس عزا کا انعقاد

مولانا عزادار حسین ،مولانا سید حشمت علی ،مولانا سید کلب رشید رضوی کا خطاب

لکشمی نگر میں بر آمد روایتی جلوس میں مختلف انجمنوں نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی

نئی دہلی،27جون ( میرا وطن نیوز)
انجمن حیدری کے زیر اہتمام درگاہ شاہ مرداں جورباغ میں منعقدعشرہ ماہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عزادار حسین زیدی نے فرش عزا کی اہمیت بیان کی۔انہوںنے کہاکہ آج پوری دنیا میںفرش عزا بچھ چکا ہے۔ یہ ماہ محرم ہمارے لئے ذریعہ ثواب بھی ہے ، ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ اللہ نے ہمیں اس برس پھر توفیق دی کہ ہم عزادار ان حسینی میں شامل ہو سکیں۔ اس برس نہ جانے کتنے لوگ ہیں جو پچھلے سال تھے لیکن آج اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہمیں اپنے والدینکا بھی شکر یہ کرنا چاہئے کہ انہوںنے ہمیں پاکیزہ ولادت دی کہ جس کے سبب ہم فرش عزا پر بیٹھ سکے۔
مولانا عزادار حسین نے نوجو انوں کو یہ بھی بتایا کہ مجلس امام حسین ؑ میں اگر آئیں تو کس طرح سے آئیں اور ساتھ ہی نماز شب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی او ربتایا کہ امام عالی مقام کو نوجوانوںکی پڑھی جانے وا لی نماز شب بہت پسند ہے۔ انہوںنے یہ بھی بتایا کہ محرم کے ابتدائی ایام یعنی 8 دنوں تک کے روزے کے تعلق سے امامو ںنے باقاعدہ بتایاہے جو مستحب ہیں لیکن نویں اور عاشور کا روزہ نہیں ہے البتہ اس د ن فاقہ ہے۔ جوانوں کو چاہئے کہ روزہ رکھیں ان آٹھ دنوں میں تاکہ حسین ؑ ابن علیؑ سے قربت حاصل ہو سکے۔ مجلس کے آخر میں مصائب کربلا بیان کئے اور شان حیدر عارفی نے نوحہ خوانی کی۔ مجلس میں ا نجمن حیدری کے صدر سکریٹری اور دیگر عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
مشرقی ضلع دہلی کے لکشمی نگر میں نو تعمیر اما م باڑہ سیدہ زینبؑ میں منعقد مجلس میں مولانا سید حشمت علی عا بدی نے خطاب کیا۔ مولانا نے امام حسینؑ کے قافلے کے سفر کے دوران ماہ محرم کا چاند نمودار ہونے اور جناب فاطمہ صغراؑ کے تعلق سے مصائب بیان کئے۔ مجلس میںمرثیہ خوانی حسن رضا جعفری نے کی اور ارشاد بڈھانوی نے سلام پیش کیا جبکہ ہدایت علی نے پیش خوانی ،کی۔
بعد مجلس علم مبارک برآمد ہوا جس میں انجمن پیغام حسینی بڈھانہ برانچ دہلی اور انجمن الحسینی مشن ، انجمن سقائے سکینہ چاندنی محل کے ماتم داروں نے شرکت کی۔ یہ جلوس عزا مختلف گلیوں سے گزرتا ہواامام بارگاہ جاگیر علی اکبر میں جا کر تما م ہوا جہاں معروف خطیب اہلبیت اور شیعہ لیڈر مولانا سید کلب رشید رضوی نے اختتامی مجلس سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں محرم کی آمد اور اہلبیت کے گھروں میں ہو نے والے گریہ زاری کا بیان کیا۔
جلوس عزا میں شیعہ جامع مسجد بڈھانہ کے امام جمعہ و الجماعت مولانا سید وفادار حسین ،انجمن پیغام حسینی کے صدر افضل عباس، حاجی محمد رضاجعفری ، حاجی حسن رضا جعفری،علی رضا جعفری ،شاہنواز حسین ، دلنو از حیدر جعفری ، ساجد جعفری ، اشتیاق حسین ، جعفر حسین ، جاوید حسن ، شبر رضا جعفری ،ایڈوکیٹ حید ر رضا ، حیدر عباس جعفری ،احسن جعفری ،شان علی جعفری ،قمر عباس کوکو،نوحہ خواں راغب جعفری ، وسیم جعفری ، ہدایت علی و تنظیم جعفری ، مونس دہلوی ،علی ترکمانی ، محمد رضا دہلوی ، سید ظفر عباس ، اطہر زیدی ، آفتاب حسین ، آفاق حسین ، افسر بھائی ، سید محمد جعفر، عارض زیدی ، علی آغا، حسین آغا، سید علی جعفری ،ممتاز علی ، بادشاہ علی ، عالم کے علاوہ کثیر تعداد میں سوگوار حسینی نے شرکت کی۔

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *